[7 ] SEZ سے متعلق حکومتوں کے یہ دعوے ہوتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر روزگار کا سبب بنیں گے۔ لیکن روزگار کی نوعیت اور استحصال عام طور پر ان دعوو ں کو غلط ثابت کرتے ہیں۔مثلاًمدراس ایکسپورٹ پراسسنگ زون کا قیام1984 میں ہوا۔ اور 2002میں SEZ کا درجہ دیا گیا۔ یہاں 100صنعتیں سو فیصد ایکسپورٹ کی اساس پر قائم ہیں ۔ جہاں 2200مزدور کام کرتے ہیں ۔ اکثریت کانٹریکٹ لیبرس کی ہے۔ جو بالعموم اقل ترین اجرت سے بھی محروم ہوتے ہیں۔ جنھیں عام طور پر 10تا12 گھنٹے کام کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ سنگور اور دادری کے لینڈ ایکوائزیشن کی تفصیلات کو اجاگر کرنے کے مطالبہ کو بھی حکومت مغربی بنگال نے ہمیشہ ’’تجارتی راز ‘‘ (Trade secrets) کے نام پر مسترد کیا۔
SEZ ACC(2000)کے شق (50)[جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا] کے تحت SEZsکو لیبر و ویلفیر ، لیبر تنازعات ، کام کے ماحول ، عمر رسیدہ ملازمین کیلئے مراعات وغیرہ سے متعلق تمام ملکی قوانین سے مستثنیٰ کردیا گیاتھا۔
SEZکو برآمدات کی ترقی (Promotion of Exports)مقصد کے تحت قائم کیا جاتا ہے۔ جسکے متعلق حکومت کا یہ گمان ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ اور 30لاکھ نئے روزگار کا باعث ہوگا۔
اشتہار بازی اور میڈیا مینجمنٹ
میڈیا مینجمنٹ استعماری طاقتوں کا ایک اہم ہتھیار ہے۔ عام طور پر اخبارات اور چینلس کے لیے بزنس اور ٹریڈ سرگرمیاں نشریات کا اہم جزہوتی ہیں۔ ان نشریات میں اپنی ضرورتوں کے مطابق اجزاء کی شمولیت کے لیے میڈیا مینجمنٹ کا ٹول اختیار کیا جاتا ہے۔ چ |