’’ملک کی مجموعی دولت میں اضافہ‘‘، ’’ملک میں انجام دی جانے والی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ‘‘، ’’زرعی معیشت سے صنعتی معیشت کی طرف پیش قدمی کی رفتار ’’، ’’فی کس آمدنی میں اضافہ کی رفتار‘‘، ’’ٹکنالوجی کے استعمال اور جدید طرز زندگی کو اختیار کرنے کی رفتار‘‘ وغیرہ فقروں کے ذریعے ماہرین معاشیات ترقی کی تعریف بیان کرتے ہیں۔(۱ )
 بعض ماہرین تو جدیدیت زدگی   Modernization  مغرب زدگی Westernisation وغیرہ الفاظ کا استعمال بے تکلف ترقی کے ہم معنی الفاظ کے طور پر کرتے ہیں۔ گویا ان کے نزدیک ڈیولپمنٹ
مثلا دیکھیے(۱ ) Hla Myint and Anne O. Krueger (2009) "Economic development," Encyclop[L:230]dia Britannica.
ترقی کے اس تصور کی وضاحت اُس مشہور پالیسی سے ہوتا ہے جسے ’’ واشنگٹن اتفاق رائے ‘‘ Weshington Consensus کہا جاتا ہے۔اتفاق رائے کے لفظ سے یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ یہ دنیا کے ممالک کے درمیان کوئی عالمی اتفاق رائے تھا۔
۔ یہ ’’اتفاق رائے‘‘ دراصل امریکہ کی وزارت خزانہ اور اس کے خادم اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے درمیان تھا۔