معلومات کی فراہمی

۱۔ معلومات کی فراہمی :
میڈیا کا سب سے پہلا فریضہ یہ ہے کہ وہ مختلف ذرائع سے کام لے کر عوام تک صحیح معلومات فراہم کرے۔لیکن آج کا کارپوریٹ میڈیااپنے مالکوں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کی خاطرانتہائی بددیانتی سے حقائق و واقعات کوتوڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، غیر اہم معلومات کو انتہائی اہم بناکر پیش کرتا ہے اور کبھی کبھی تو انتہائی بے بنیاد اورغلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں اور ان سب کا مقصد صرف سرمایہ دارانہ استعمار کے مفادات کاتحفظ ہے۔
گزشتہ دنوں دنیا بھر کے ٹیلی ویژن چینل اور اخبارات کے صفحات برڈ فلو نامی ایک مرض پر چیخ و پکار کررہے تھے۔جس کے نتیجے میں تیسری دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو ہلاک کیا گیا۔خود ہندوستان کی کئی ریاستوں میں لاکھوں مرغیاں تلف کی گئیں۔ ہندوستان کی پوری پولٹری انڈسٹری بحران کا شکا ر ہوگئی۔ چھوٹے فارمرس کا کاروباربری طرح متاثر ہوا۔ لوگ انڈوں کے استعمال سے بھی خوف کھانے لگے۔یہ ساری کارروائی میڈیا کی جانب سے کھڑے کئے گئے برڈ فلو کے ہوّا کا نتیجہ تھی جب کہ ان دنوں ہندوستان میں برڈ فلو سے ایک مریض بھی مرا نہیں تھا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کا بحران اور سنسنی پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔دراصل یہ ساراہوّا چندملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں کی ایما پر کھڑا کیا گیا تھا جو اپنی تیار کردہ اینٹی بائیوٹک دواوںکو ایشیائی ممالک میں پھیلانا چاہتے تھے۔

 
کارپوریٹ میڈیا  
میڈیا کے مقاصد  
 معلومات کی فراہمی  
ذہن سازی  
تفریح کی فراہمی  
میڈیا اور اشتہارات  
میڈیا کا اسلامی نظریہ  
اصلاح کی تدابیر