اصلاح کی تدابیر


اصلاح کی تدابیر
ہندوستان میںکارپوریٹ میڈیاکے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکومت پر درج ذیل باتوں کے لئے عوامی دباوڈالا جائے : ۱۔ٹیلی ویژن چینلوں ،فلموں اور اخبارات پر انسداد فواحش قوانین کو سختی سے لاگو کیا جائے۔سنسر بورڈ میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کو روکا جائے۔

 

۲۔تجارتی بنیادوں پر نشریات کرنے والے اداروں کا لائسنس جاری کرنے کے لئے سخت معیارات طے کئے جائیں۔ جیسے:بچوں کے پروگراموں اور خبروں کی نشریات کے دوران اشتہارات پر مکمل پابندی یا سخت تحدیدات عائد کی جائیں ہو۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی پارٹیوں کے اشتہارات پر پابندی رہے۔ ۳۔ ٹیلی ویژن پر تجارتی اشتہارات کو محدود کرنے، اس کے لئے قواعد و ضوابط بنانے کے لئے بورڈ اقدامات کرے تاکہ میڈیا میں تجارت کی بھرمار کو روکا جاسکے۔

 

۴۔حکومت کی جانب سے روایتی عوامی نشریات کو مکمل طور پر غیر تجارتی بنانے اور عوامی احتساب کے قابل بنانے کے لئے فنڈس میں اضافہ کیا جائے۔ خصوصاًخبروں اور عوامی مفادکے پروگراموں کی تیاری کے لئے ضروری فنڈس فراہم کئے جائیں تاکہ کارپوریٹ میڈیا کی خبروں کو جمع کرنے میں عدم سنجیدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کیا جاسکے اور عوام کو حقائق پر مبنی معلومات حاصل ہوسکیں۔ ا ن کے علاوہ ملک میں مختلف سماجی گروپوں کی جانب سے متبادل میڈیاکو فروغ دیا جائے ۔ایسے چھوٹے غیر تجارتی، اور عوامی ٹی وی چینل و ریڈیو اسٹیشن شروع کیے جائیںجن کی جڑیں مقامی عوام میں گہری ہوں۔اسی منصوبے کے حصے کے طور پر حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے کی رکاوٹوں کو دور کرے۔

 

 
کارپوریٹ میڈیا  
میڈیا کے مقاصد  
 معلومات کی فراہمی  
ذہن سازی  
تفریح کی فراہمی  
میڈیا اور اشتہارات  
میڈیا کا اسلامی نظریہ  
اصلاح کی تدابیر