توانائی کا بحران  

ثابت شدہ ذخائر، (Proven Reserves)یعنی وہ ذخائر جہاں آئل کی موجودگی ثات ہے اور جہان سے آئل نکالنا موجودہ ٹکنالوجی کے ساتھ ممکن ہے(۳) آئندہ تیس سال چل سکتے ہیں۔

ان اعداد وشمار پر بھی بعض سائنسدان شک کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں ذخائر کے تعلق سے جھوٹ بولنے کی عادی ہوچکی ہیں۔مثلاًسعودی آرامکو کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ کہتے ہیں کہ آئل کے جو ذخائر Reserves  بتائے جاتے ہیں وہ محض وسائل(Resources) ہیں۔ نہ ان تک رسائی فی الحال ممکن ہے ااور نہ ان سے تیل نکالنا ممکن ہے۔(۴)  ۲۰۰۴کے آغاز میں آئیل کمپنی ڈچ شیل نے یہ اعتراف کر کے چونکا دیا تھا کہ اس کے ظاہر کردہ آئل اور گیس کے ذخائر میں سے ایک چوتھائی موجود نہیں ہے۔ اس نے جھوٹ کہا تھا۔ اسی طرح ٹیکساس کی کمپنی ایل پاسو نے اپنے ذخائر کے اعلانیہ کو تبدیل کیا اور %43 کمی کر دی۔ یعنی اس نے %43 ذخائر بڑھا کرظاہر کیے تھے۔