ماحولیاتی بحران دراصل فطرت میں موجود ماحولیاتی توازن کے درہم برہم ہونے کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فطری نظام میں حیرت انگیز توازن قائم فرمایا تھا۔
وَالسَّمَاء رَفَعَہَا وَوَضَعَ الْمِیْزَانَ ، أَلَّا تَطْغَوْا فِیْ الْمِیْزَانِ (الرحمن )
(آسمان کو اس نے بلند کیا اور میزان قائم کردی ،کہ اس میزان میں حد سے تجاوز نہ کرو )
انسانی دست درازیوں کے نتیجے میں یہ فطری توازن بگڑتا جارہا ہے۔ اور فطری ماحول میں فساد پیدا ہورہاہے۔
اس بحران کودرج ذیل اہم تبدیلیوں کے حوالے سے سمجھا جا سکتا ہے۔
( ۱ ) موسمی تبدیلیاں Climate Change
( ۲ ) فضائی آلودگ Air Pollution
( ۳ ) اوزون کا شگاف Ozone Depletion
( ۴ ) آبی آلودگی اور آبی وسائل کا بحران Water Pollution
( ۵ ) حیاتیاتی تنوع Biodiversity کا نقصان
( ۶ ) توانائی اور قدرتی وسائل کا بحران
|