|
ماحولیاتی بحران کا یہ مسئلہ فطرت سے جنگ کا نتیجہ ہے۔ جدید مغربی تہذیب کی عمارت جن مادہ پرستانہ فلسفوں پر کھڑی ہے ۔ اس میں انسان کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ اور انسانی عقل سب سے بالاتر ہے۔ اس تصور نے جو غرور و تکبر پیدا کیا اس نے فطرت سے جنگ او ر اسکو شکست دینے کا جذبہ پیدا کیا ۔ اور مادی خوشحالی، وآسودگی انسان کا واحد مقصد بن گیا۔ یہ مادہ پرستانہ مقصد جب اخلاقی اصولوں سے عاری طر ز زندگی سے جڑا تو اس کیفیت نے جو فتنے پیدا کیے ، ماحولیاتی بحران اس کا مظہر ہے۔ |